QR CodeQR Code

صومالیہ، خودکش بم دھماکوں میں 11 ہلاک

6 Dec 2014 19:19

اسلام ٹائمز: صومالی حکام کے مطابق پہلے ایک خودکش بمبار نے ریسٹورنٹ کے داخلی دروازے پر دھماکا کیا اور جب لوگ مدد کے لیے وہاں پہنچے تو ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے دھماکا کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے شورش زدہ ملک صومالیہ کے دارالحکومت کے شمال مشرقی قصبے میں ایک ریسٹورنٹ پردو خودکش بم حملوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن شبہ ہے اس میں شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجو ملوث ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ بم دھماکے جمعہ کی شام ہوئے، صومالیہ میں عموماً اس دن شام کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں سے باہر نکلتی ہے۔ حکام کے مطابق پہلے ایک خودکش بمبار نے ریسٹورنٹ کے داخلی دروازے پر دھماکا کیا اور جب لوگ مدد کے لیے وہاں پہنچے تو ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے دھماکا کر دیا۔ واضح رہے کہ القاعدہ سے منسلک الشباب صومالیہ میں کئی سالوں سے دہشت گردی میں مصروف ہے، افریقن یونین اور صومالی فوج کی کارروائیوں کے باعث الشباب کے جنگجو ملک کے بیشتر علاقوں میں پسپائی کا شکار ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ کئی علاقوں میں پرتشدد حملے کرتے چلے آ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 423790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/423790/صومالیہ-خودکش-بم-دھماکوں-میں-11-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org