0
Sunday 7 Dec 2014 01:17
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے اور انتخاب لڑنے کا حق دیا جائے

اسٹیبلشمنٹ والے مجھ سے گھبراتے ہیں کیونکہ میں جو کہتا ہوں کر دیتا ہوں، الطاف حسین

یونیورسٹی کیلئے زمین مختص کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے شکر گزار ہیں
اسٹیبلشمنٹ والے مجھ سے گھبراتے ہیں کیونکہ میں جو کہتا ہوں کر دیتا ہوں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے ساتھیوں کی مشاورت سے ملک میں ایمرجنسی لگائی، لیکن آئین شکنی کے جرم میں گرفتار صرف ایک شخص کو ہی کیا گیا۔ حیدرآباد میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے ساتھیوں کی مشاورت سے ملک میں ایمرجنسی لگائی، لیکن آئین توڑنے کے جرم میں گرفتار صرف ایک شخص کو کیا گیا، جبکہ ملک میں اس وقت آرٹیکل 6 کا ملک میں بڑا چرچا ہے، پاکستان آکر اس سے متعلق مقدمہ لڑوں گا، جس میں اگر میں صرف پرویز مشرف کو مجرم قرار دینے کا فیصلہ غلط ثابت نہ کر پایا تو سزا بھگتنے کو تیار ہوں، اور اگر فیصلہ میرے حق میں ہوا تو پھر ان سب کو آرٹیکل 6 کے تحت سزا دلوائیں گے، جنہوں نے سابق صدر کو ایمرجنسی لگانے کا مشورہ دیا۔

الطاف حسین نے کہا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے لئے صرف میں نے آواز بلند کی اور کسی نے اس کے قیام کے لیے احتجاج نہیں کیا، جب حیدر آباد میں یونیورسٹی بنانے کے لئے آواز اٹھائی تو سابق وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ وہ یونیورسٹی نہیں بننے دیں گے، جس پر وزیراعظم اور سپریم کورٹ نے ان کے متعصبانہ الفاظ کا ازخود نوٹس نہیں لیا، کیونکہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوا ہوگا کہ کسی وزیر تعلیم نے ایسا بیان دیا ہو، اگر کسی اور ملک کا وزیر تعلیم ایسا بیان دیتا تو اسے سزا ملتی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے لئے زمین مختص کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے شکر گزار ہیں۔

ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ہمارے یہاں ہر کسی کو دیگر قوتوں کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ بھی سپورٹ کر دیتی ہے، لیکن اسٹیبلشمنٹ والے مجھ سے گھبراتے ہیں، کیونکہ میں جو کہتا ہوں کر دیتا ہوں۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں آئی تو لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی کھینچ لائیں گے، جس نے قرضہ واپس نہ کیا یا جس کے پاس دولت نہیں تھی اور وہ مالا مال ہوگیا، انہیں جیل بھیجوائیں گے، جبکہ جاگیرداروں کی جائیدادیں بیچ کر انہیں جھونپڑیوں میں رکھیں گے، اور ان کے محلوں کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کر دیں گے۔ الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر پر دہری شہریت کی پابندی ختم کی جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے اور انتخاب لڑنے کا بھی حق دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 423851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش