QR CodeQR Code

کراچی، تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی حکمت عملی تیار

7 Dec 2014 14:47

اسلام ٹائمز: کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ زبردستی دکان و کارباری مراکز بند کروانے والے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ہنگامہ آرائی اور زبردستی دکانیں و کاروباری مراکز بند کروانے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر کراچی پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ہنگامہ آرائی اور زبردستی دکانیں بند کروانے والے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ کراچی میں 12 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر کراچی پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ زبردستی دکان و کارباری مراکز بند کروانے والے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ہنگامہ آرائی اور زبردستی دکانیں و کاروباری مراکز بند کروانے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو حکمت عملی سے آگاہ کر دیا گیا ہے جو دکاندار خوشی سے اپنی دکان بند کرے گا اسے نہیں روکھیں گے۔ پولیس اور رینجرز کی نفری تمام علاقوں میں گشت کرے گی۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 423967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/423967/کراچی-تحریک-انصاف-کے-احتجاج-پیش-نظر-پولیس-کی-حکمت-عملی-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org