QR CodeQR Code

پاکستانی طالبعلم شکاگو میں قتل

7 Dec 2014 18:28

اسلام ٹائمز: شکاگو ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ مطاہر رﺅف اپنے بھائی کے ہمراہ شکاگو کے علاقے روجر پارک کے ویسٹ البیون ایونیو پر چہل قدمی کر رہا تھا جب دو مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر شکاگو میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لویولا یونیورسٹی میں ایک زیرتعلیم پاکستانی طالبعلم ہلاک ہو گیا۔ شکاگو ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ مطاہر رﺅف اپنے بھائی کے ہمراہ شکاگو کے علاقے روجر پارک کے ویسٹ البیون ایونیو پر چہل قدمی کر رہا تھا جب دو مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوﺅں نے گن باہر نکل کر دونوں بھائیوں کو اپنے پاس موجود چیزیں دینے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق مطاہر رﺅف نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے گن چھیننے کی کوشش کی جس پر ڈاکوﺅں نے اس کے سر اور سینے میں گولیاں اتار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ مطاہر کے بھائی نے اس واقعے کی رپورٹ پولیس کے پاس درج کرائی۔ لویولا یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس المناک واقعے پر بہت افسوس ہوا ہے اور ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں، مقتول طالبعلم کے خاندان کو اپنے ذہن میں رکھیں۔ واضح رہے کہ اب تک کسی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا جا سکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 424014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424014/پاکستانی-طالبعلم-شکاگو-میں-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org