0
Sunday 7 Dec 2014 19:39

عدنان الشکری امریکی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تھا، رپورٹ

عدنان الشکری امریکی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تھا، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ نیویارک سب وے کو تباہ کرنے کی سازش میں ملوث القاعدہ کے انتہائی مطلوب دہشت گرد عدنان الشکری کو جمعہ کو ہلاک کرنے سے متعلق کاروائی کو پاک فوج کی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ عدنان الشکری کو ایف بی آئی نے امریکی سلامتی کیلئے بدترین خطرہ قرار دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عدنان الشکری القاعدہ کا اہم رکن اور اس کے بیرونی آپریشن کا انچارج تھا، جو 6 دسمبر کو جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی کارروائی میں ساتھی سمیت مارا گیا۔ امریکہ اور پاکستانی کی عسکری قیادت کے نزدیک اسامہ بن لادن کی مئی 2011 میں ہلاکت کے بعد عدنان عرف جعفرالطیار کا مارا جانا القاعدہ کیلئے بڑا نقصان ہے اور پاک فوج کی وزیرستان آپریشن کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے۔ سیکورٹی اسٹبلشمنٹ کے باخبر ذرائع کے مطابق امریکیوں نے پاکستانی ہم منصبوں کو عدنان الشکری کی وزیرستان کے علاقے میں موجودگی سے آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ امریکا پر 11/9 جیسے بڑے حملوں کیلئے تربیت کر رہا ہے۔ پاکستانی و امریکی انٹیلی جنس حکام پانچ برس سے عدنان کی نقل و حرکت اور جائے پناہ پر کام کر رہے تھے، بالآخر اس کی شین وارسک کے علاقے میں نشاندہی ہو گئی اور وہ مارا گیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب آپریشن کرنے والی پاک فوج کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور شدت پسندوں کا پیچھا کر کے ان کا خاتمہ کیا جائے گا، کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑیں گے۔ علاوہ ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ہفتہ کو کورہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، انہیں آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کو خیبر ون آپریشن اوران دونوں آپریشنوں کے اگلے مراحل کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 424024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش