0
Monday 8 Dec 2014 11:36

مسیحیوں کو مشرق وسطیٰ سے نکالا جا رہا ہے، پاپائے روم

مسیحیوں کو مشرق وسطیٰ سے نکالا جا رہا ہے، پاپائے روم
اسلام ٹائمز۔ کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ مسیحی باشندوں کو مشرق وسطیٰ سے نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات عراق کے ان مسیحی باشندوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کہی، جو اسلامک اسٹیٹ اور دیگر جہادی گروپوں کی وجہ سے جانیں بچانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں سے رخصتی پر مجبور ہو گئے۔ پاپائے روم نے اپنا یہ ویڈیو پیغام ایک فرانسیسی کارڈینل کے عراقی کردوں کے شہر اربیل کے دورے کے موقع پر جاری کیا۔ پوپ نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انتہا پسند یہ چاہتے ہیں کہ خطے میں کوئی مسیحی آبادی موجود نہ ہو۔ واضح رہے کہ عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ اور دیگر جہادی گروپوں سے بچتے ہوئے ہزاروں مسیحی اور ایزدی اقلیتی باشندے اپنے گھروں سے رخصتی پر مجبور ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 424028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش