0
Sunday 7 Dec 2014 19:57

سید حسن نصر اللہ سے روسی صدر کے ایلچی کی ملاقات

سید حسن نصر اللہ سے روسی صدر کے ایلچی کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ اور روسی صدر کے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف نے اپنے دورۂ لبنان میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں علاقے کے مختلف اہم مسائل خاص طور سے لبنان اور شام کی صورت حال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے نائب وزیر خارجہ اور روسی صدر کے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف نے اپنے دورۂ بیروت میں لبنان کے وزیراعظم تماّم سلام، پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری، وزیرخارجہ جبران باسیل، سابق صدر میشل سلیمان، فوجی کمانڈر جنرل جان قہوجی اور لبنان کی نیشنل فریڈم پارٹی کے سربراہ میشل عون سمیت مختلف دیگر حکام و اہم شخصیات سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ روسی صدر کے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف نے اسی طرح لبنان روس سفارتی تعلقات کی برقراری کی ستّرویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 424029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش