0
Sunday 7 Dec 2014 23:13

بلوچستان میں مقامی حکومتیں تاحال تشکیل نہ پا سکیں

بلوچستان میں مقامی حکومتیں تاحال تشکیل نہ پا سکیں
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کو مکمل ہوئے ایک سال ہو گیا، تاہم نہ تو اب تک اس کے تمام مراحل مکمل ہو سکے اور نہ مقامی حکومتیں ہی تشکیل پا سکیں۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ گذشتہ سال سات دسمبر کو منعقد ہوا تھا جب صوبے میں ضلع کونسل، یونین کونسل اور شہری علاقوں پر مشتمل انتخابی حلقوں کی 2ہزار 527 پر امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہو جانے کے بعد 7188میں سے 4168نشستوں پر انتخابات ہوئے تھے، تب کچھ نشستیں امیدواروں کے نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئی تھیں۔ بعد میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات بھی ہوئے، تاہم ایک عرصے بعد اب کسانوں اور مزدوروں کی مخصوص نشستوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ جس کے تحت پولنگ 31دسمبر کو ہوگی۔ اس کے بعد کوئٹہ میں میئر و ڈپٹی میئر اور دیگر شہروں میں میونسپل کارپوریشن اور کمیٹیوں اور ضلع اور تحصیل کونسلوں کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 424071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش