QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف کاروائی کیلئے تیاری مکمل کرلی

7 Dec 2014 23:14

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں انتظامیہ نے واٹر کینن میں سرخ رنگ بھر دیا ہے، جو تین دن تک کپڑوں یا جسم سے نہیں اتر سکے گا، رنگ کی مدد سے بعد میں بھی کارکنان کی گرفتاریوں میں مدد ملے گی، جبکہ آٹھ ہزار سے زائد نفری مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔  صوبائی حکومت پنجاب نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کی کال پر ہونیوالے احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ تحریک انصاف کے جلسے، احتجاج کے موقع پر آٹھ ہزار سے زائد نفری سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی او ر کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے لیے واٹر کینن میں سرخ رنگ ملا دیا گیا ہے، جو تین دن تک کپڑوں یا جسم سے نہیں اُترسکے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلیوں کے اندر سے کارکنوں کی گرفتاریوں سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں، لیکن بعد گرفتاریوں کے لیے سرخ رنگ معاون ثابت ہو گا۔ یاد رہے کہ ایسے ہی رنگ کی 30 نومبر کے موقع پر بھی ملاوٹ کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں، اور واٹرکینن بھی موقع پر موجود تھے، لیکن پانی استعمال ہی نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے پانی میں رنگ کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ دوسری طرف ڈی سی او فیصل آباد کے مطابق وہ تحریک انصاف کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، جو تاجر اپنی دکانیں بند نہیں کرنا چاہتے، اُن کی دکانیں بند نہیں ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقوں سے بھی پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے اور دفاتر کا عملہ بھی پیر کو فیلڈ ڈیوٹی میں ہو گا اور ریلیوں یا جلوس کو بازاروں یا چوکوں میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 424072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424072/پنجاب-حکومت-نے-پی-ٹی-ا-ئی-کے-کارکنوں-کیخلاف-کاروائی-کیلئے-تیاری-مکمل-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org