0
Monday 8 Dec 2014 15:20

نون لیگ گلو بٹوں کے زریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، شیریں مزاری

نون لیگ گلو بٹوں کے زریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس فیصل آباد میں مسلم لیگ نون کے گلو بٹوں کے زریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پولیس اور پنجاب حکومت کے غیرجمہوری ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر مقامی انتظامیہ اور پولیس اوچھے ہتکھنڈوں سے باز نہ آئی تو محاسبہ کیا جائے گا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، حکمران رکاوٹ نہ بنیں کیونکہ پی ٹی آئی کی تحریک کو اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں دبایا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 424217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش