QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، گل بہادرگروپ کےاہم کمانڈروں کی ہلاکت کی اطلاع

8 Dec 2014 17:42

اسلام ٹائمز: وزیرستان میں آپریشن کے بعد اس گروپ نے دہشت گردی شروع کر دی۔ دوسال قبل اس گروپ نے حکومت پاکستان سے ہونے والے معاہدے کے خاتمے کااعلان کیاتھا، تاہم آپریشن راہ نجات میں اس گروپ نے خاموشی اختیار کررکھی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فضائی کارروائی میں حافظ گل بہادر گروپ کے اہم کمانڈرز کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ دتہ خیل کے علاقے میں فضائی کارروائی میں حافظ گل بہادرگروپ کے انتہائی اہم کمانڈرز کےمارے گئے ہیں۔ پاک فوج کے ایف 16 طیاروں نے دتہ خیل میں ایک کمپاونڈ اور گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں حافظ گل بہادر سمیت اس کے 7 اہم کمانڈوروں کی متضاد اطلاعات ہیں۔ مقامی ذرائع سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق جنگی طیاروں نے دتہ خیل میں سین تنگہ میں بمباری کی جہاں حافط گل بہادر گروپ کے 30 عسکریت پسند مارے گئے جن میں کمانڈر صادق نور، کمانڈر اختر محمد اور گروپ کے سربراہ حافظ گل بہادر شامل ہیں۔ حافظ گل بہادر کے گروپ کوشمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سب سے مضبوط گروہ مانا جاتا ہے۔ وزیرستان میں آپریشن کے بعد اس گروپ نے دہشت گردی شروع کر دی۔ دوسال قبل اس گروپ نے حکومت پاکستان سے ہونے والے معاہدے کے خاتمے کااعلان کیاتھا، تاہم آپریشن راہ نجات میں اس گروپ نے خاموشی اختیار کررکھی تھی۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے رواں برس جون میں شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا جس میں کامیابی کے دوعووں کے بعد خیبر ایجنسی میں اکتوبر میں خیبر-ون کے نام سے آپریشن شروع کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 424248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424248/شمالی-وزیرستان-گل-بہادرگروپ-کےاہم-کمانڈروں-کی-ہلاکت-اطلاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org