QR CodeQR Code

سندھ تاجر اتحاد نے کراچی میں 12 دسمبر کو تحریک انصاف کی احتجاج کی اپیل مسترد کر دی

8 Dec 2014 18:22

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا کہ کراچی کے تاجر کسی صورت معیشت کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، تاجر برادری کو سیاسی معاملات میں نشانہ نہ بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ تاجر اتحاد نے شہر قائد میں 12 دسمبر کو تحریک انصاف کی احتجاج کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجر انتہائی گھمبیر صورتحال کا شکار رہے ہیں، مہنگائی، بدامنی اور لوڈ شیڈنگ کے سبب شہر میں تجارتی سرگرمیاں پہلے ہی 50 فیصد تک کم ہو چکی ہیں، ایسی صورتحال میں ملک کے اس تجارتی حب میں کاروبار کی بندش مزید معاشی نقصان کا سبب بنے گی، اس لئے سندھ تاجر اتحاد 12 دسمبر کو کراچی میں ہڑتال اور مظاہروں کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجر کسی صورت معیشت کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، تاجر برادری کو سیاسی معاملات میں نشانہ نہ بنایا جائے۔ واضح رہے کہ کراچی کے اہم تجارتی مراکز بولٹن مارکیٹ، کھارادر، میٹھادر، الیکٹرانکس مارکیٹ و دیگر بازاروں کی انجمنیں بھی احتجاج سے لاتعلقی کا اعلان کر چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 424263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424263/سندھ-تاجر-اتحاد-نے-کراچی-میں-12-دسمبر-کو-تحریک-انصاف-کی-احتجاج-اپیل-مسترد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org