QR CodeQR Code

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) زور آزمائی کیبجائے صبر سے کام لیں، الطاف حسین

8 Dec 2014 18:29

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کرنا اور اسے حکومتی ارکان کی جانب سے برداشت کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، لیکن کسی بھی فریق کی جانب سے اسے پرتشدد راستے پر ڈالنے کا عمل جمہوری اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کے خلاف زور آزمائی کرنے کی بجائے صبر و تحمل سے کام لیں، اور احتجاج کو ہر قیمت پر پُرامن رکھیں۔ لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کرنا اور اسے حکومتی ارکان کی جانب سے برداشت کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، لیکن کسی بھی فریق کی جانب سے اسے پرتشدد راستے پر ڈالنے کا عمل جمہوری اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی کاروباری اور تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو نہ تو زبردستی کام کرنے سے روکیں اور نہ ہی انہیں ان کی مرضی کے خلاف زبردستی کام کرنے پر مجبور کریں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کے خلاف زور آزمائی کرنے کی بجائے صبر و تحمل سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو برداشت کریں اور ایک دوسرے کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کو ہر قیمت پر پر امن رکھیں، امید ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور کارکن ملک کی بہتری سلامتی اور امن عامہ کی خاطر ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 424269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424269/تحریک-انصاف-اور-مسلم-لیگ-ن-زور-آزمائی-کیبجائے-صبر-سے-کام-لیں-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org