0
Monday 8 Dec 2014 18:44
حکومت فوری طور پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کا آغاز کرے

نواز حکومت کی بیوقوفی سے عوامی ہمدردیاں تحریک انصاف کو حاصل ہوگئیں، سینیٹر سعید غنی

نواز حکومت کی بیوقوفی سے عوامی ہمدردیاں تحریک انصاف کو حاصل ہوگئیں، سینیٹر سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی بے وقوفی کی وجہ سے عوامی ہمدردیاں تحریک انصاف کو حاصل ہوگئیں، حکومت کی صفوں میں دشمن ہیں جو غلطیاں کرا رہے ہیں، مسلم لیگ نواز فوری طور پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کا آغاز کرے، فیصل آباد میں تصادم کی زیادہ ذمہ دار مسلم لیگ نواز ہے، حکومت کو اپنے پارٹی کارکنوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے تھی، کراچی میں احتجاج کو سیاسی انداز سے کنٹرول کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، حکومت کا کام نہیں کہ کارکنوں کو سڑکوں پر لائے، تحریک انصاف چاہتی تھی کہ تصادم ہو، تاہم صورتحال کی زیادہ ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی صورتحال پر افسوس ہے، حکومت کی صفوں میں دشمن ہیں جو غلطیاں کرا رہے ہیں، حکومت فوری طور پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کا آغاز کرے، نواز لیگ نے سیاسی ناپختگی کا مظاہرہ کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن اگر لڑنا چاہے تو حکومت بھی آستینیں چڑھا لے تو یہ درست نہیں، حکومت کو اپنی پارٹی کے لوگوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے تھی، کئی لوگ زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا، اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے، حکومت کی بے وقوفی کی وجہ سے اب عوامی ہمدردیاں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اگر غیر قانونی کام نہ کریں تو ان کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے، پاکستان تحریک انصاف اپنے کارکنوں کو کنٹرول کرے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں معاملات کو سیاسی انداز میں سنبھالیں گے، فیصل آباد جیسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ زیادتیاں پی ٹی آئی کے لوگوں نے بھی کی ہونگی، لیکن نواز حکومت کو معاملات اس نہج پر نہیں لے کر جانے چاہئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 424277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش