QR CodeQR Code

چہلم امام حسینؑ، سندھ بھر میں 12 اور 13 دسمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

8 Dec 2014 19:32

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق 16 دسمبر کو کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں توسیع کا بھی امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی شہر سمیت صوبے بھر میں 12 اور 13 دسمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابند کا اطلاق 11 دسمبر کی رات 12 بجے سے ہوگا، تاہم خواتین، بچے اور بزرگ سمیت صحافی حضرات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 16 دسمبر کو کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں توسیع کا بھی امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 424288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424288/چہلم-امام-حسین-سندھ-بھر-میں-12-اور-13-دسمبر-کو-موٹر-سائیکل-کی-ڈبل-سواری-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org