QR CodeQR Code

شام پر اسرائیلی فضائی حملہ ناقابل قبول ہے، روس

8 Dec 2014 18:04

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں روسی وزارت خارجہ نے صیہونی جنگی طیاروں کی جانب سے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور دمشق کے اطراف میں بعض نقاط کو نشانہ بنانے پر اس کی شدید مذمت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کی وزارت خارجہ نے گذشتہ شب صیہونی حکومت کی جانب سے شام کے مختلف مقامات پر ہونے والی فضائی بمباری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر قابل قبول قرار دیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اصولی طور پر صیہونی حکومت کا یہ جارحانہ اقدام قابل قبول نہیں ہے اور اسکی شدید مذمت کی جانی چاہیئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ شب صیہونی حکومت کے آٹھ جنگی طیاروں نے شام کا بحران شروع ہونے کے بعد سے ساتویں مرتبہ شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ صیہونی طیاروں نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے "دیماس" کے قریب مختلف گوداموں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ شامی فوج کے سربراہ نے صیہونی حکومت کو ان جارحانہ حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ادھر صیہونی حکومت کے سرکاری حکام ان حملوں پر سکوت اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ بعض صیہونی میڈیا ذرائعے نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی طیاروں نے دمشق کے اطراف میں جن گداموں پر بمباری کی ہے وہاں وہ اسلحہ ذخیرہ کیا گیا تھے جسے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کرنے کے لئے حزب اللہ کے حوالے کرنا تھا۔


خبر کا کوڈ: 424305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424305/شام-پر-اسرائیلی-فضائی-حملہ-ناقابل-قبول-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org