QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چالیس سالہ خاتون جاں بحق

8 Dec 2014 21:37

اسلام ٹائمز: تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع دین پور کے علاقے میں صبح سویر ے نامعلوم افراد کنیزاں بی بی کے گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے اسے قتل کرڈالا، مقتولہ کے بیٹے کے مطابق وقوعہ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے چالیس سالہ خاتون کنیزاں بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع دین پور کے علاقے میں صبح کی اذان کے وقت مسلح نقاب پوش کنیزاں بی بی کے گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔ کینٹ پولیس نے مقتولہ کے بیٹے کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقتولہ کے بیٹے محمد آصف کے مطابق وقوعہ کے وقت وہ گھر میں موجود نہیں تھا، وہ نماز کی خاطر گھر سے نکلا تھا، نماز کے بعد مسجد میں ہی معلوم ہوا کہ گھر میں فائرنگ ہوئی ہے۔ جب واپس پہنچا تو اس کی والدہ خون میں لت پت پڑی تھی، جبکہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں ہے۔ اہلیان علاقہ کے مطابق انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی، مگر کسی کو آتے یا جاتے ہوئے نہیں دیکھا، جبکہ کسی گاڑی یا موٹرسائیکل کی آواز بھی نہیں سنی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، البتہ بہت سے شواہد ایسے موجود ہیں، جن سے قاتلوں کا سراغ لگایا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 424313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424313/ڈی-آئی-خان-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-چالیس-سالہ-خاتون-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org