0
Monday 8 Dec 2014 21:55

کارکن عمران خان کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں، میاں محمود الرشید

کارکن عمران خان کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں، میاں محمود الرشید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب کے صدر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ شریف برادران کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا۔  میاں محمود الرشید فیصل آباد میں گھنٹہ گھر چوک پر مرکزی احتجاجی مظاہرے میں موجود تھے اور انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ تحریک گھر گھرجائے گی۔  انہوں نے مسلم لیگ نون کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر حملے اور کارکنوں کی شہادت کی شدید مذمت کی۔  انہوں نے کہا کہ کارکن عمران خان کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں اور گھر گھر اس تحریک کو لے کر جائیں۔  ان کا کہنا تھا کہ اب یہ احتجاجی تحریک وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے استعفیٰ دینے تک جاری رہے گی۔  انہوں نے اس موقع پر پنجاب بھر میں یومِ سوگ کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 424315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش