0
Monday 8 Dec 2014 23:07

گو نواز گو کے نعروں سے بوکھلائے ہوئے حکمران اپنے اقتدار کو طول نہیں دے سکتے، چوہدری شجاعت

گو نواز گو کے نعروں سے بوکھلائے ہوئے حکمران اپنے اقتدار کو طول نہیں دے سکتے، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے قاتلوں کو سزا مل جاتی تو فیصل آباد میں بھی بیگناہوں کا خون نہ بہتا۔ فیصل آباد کے واقعہ پر اپنے ردعمل میں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ماڈل ٹاؤن سانحہ کو فیصل آباد میں نہیں دہرانا چاہیئے تھا۔ فیصل آباد میں تشدد اور خونریزی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پیپلزپارٹی کے دور میں نون لیگ کے قائدین تحریک نجات چلا کر خود احتجاج کرتے رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی والوں نے تو ان پر حملے نہیں کیے تھے۔ گو نواز گو کے نعروں سے بوکھلائے ہوئے حکمران اس قسم کے ہتھکنڈوں سے اپنے اقتدار کو طول نہیں دے سکتے۔
خبر کا کوڈ : 424328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش