0
Monday 8 Dec 2014 23:20

پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت، رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی سمیت 300 افراد پر مقدمہ درج

پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت، رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی سمیت 300 افراد پر مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد شہر میں احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کی ہلاکت کا مقدمہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی سمیت 300 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کے بھائی عطاء اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی سمیت 300 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ رانا ثناءاللہ کے داماد رانا شہریار کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل ہے، پولیس کے مطابق مقدمے میں 5 دفعات شامل کی گئی ہیں جن میں انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آج تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دیئے گئے ’’پلان سی‘‘ کے مطابق شہر میں احتجاج کے لیے نکلی تھی اور اس دوران مختلف مقامات پر ان کا مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے ساتھ تصادم بھی ہوا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کا کارکن حق نواز جاں بحق ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 424330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش