0
Monday 8 Dec 2014 23:27

جب لاشیں گرتی ہیں تو مذاکرات مشکل ہو جاتے ہیں،، شیخ رشید

جب لاشیں گرتی ہیں تو مذاکرات مشکل ہو جاتے ہیں،، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جب لاشیں گرتی ہیں تو مذاکرات مشکل ہو جاتے ہیں، فرعون کے سامنے گردن نہیں جھکائی جا سکتی، نواز شریف کو ہر صورت جانا پڑے گا۔ نجی ٹی وی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب لاشیں گرتی ہیں تو مذاکرات مشکل ہو جاتے ہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے، عوام اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، فیصل آباد کی طرح لاہور اور کراچی بھی بند ہوگا۔
وہ کہتے ہیں کہ فرعون کے سامنے گردن نہیں جھکائی جا سکتی، مسلم لیگ نون کی حکومت اب زیادہ دن نہیں چل سکتی، نواز شریف کو جانا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 424335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش