QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں، سرتاج عزیز

9 Dec 2014 08:25

اسلام ٹائمز: ایرانی وزیر خزانہ کے ساتھ دفتر خارجہ میں ملاقات کے دوران مشیر امور خارجہ نے کہا کہ دو طرفہ سطح پر ویزا سہولیات میں اضافہ، سرحدی آمد و رفت کے لئے مزید پوائنٹس کھولنے اور سرحدی منڈیوں کے فروغ کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے زور دیا ہے کہ توانائی بحران کے پیش نظر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں، جبکہ پاکستان ایران کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور کاروباری امور کو تیزی سے پروان چڑھانا چاہتا ہے۔ ایرانی وزیر خزانہ و اقتصادی امور علی طیب نیا نے دفتر خارجہ میں سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقات کی، اس دوران مشیر امور خارجہ نے واضح کیا کہ دو طرفہ سطح پر ویزا سہولیات میں اضافہ، سرحدی آمد و رفت کے لئے مزید پوائنٹس کھولنے اور سرحدی منڈیوں کے فروغ کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ جبکہ انہوں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے سنجیدہ کاوشیں کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایرانی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھایا جائے گا جبکہ منصوبہ مکمل کرنے کے لئے پاکستان کا مکمل ساتھ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 424375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424375/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-منصوبے-کی-تکمیل-کے-لئے-سنجیدہ-کوششیں-جاری-ہیں-سرتاج-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org