0
Tuesday 9 Dec 2014 18:21
پاکستان کے شیعہ، سنی شہری داعش کو کچلنے کے لئے آمادہ اور تیار ہیں

اتحادیوں کیساتھ ملکر پورے ملک میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے، ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی

اتحادیوں کیساتھ ملکر پورے ملک میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے، ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر باشعور شہری امن چاہتا ہے، شیعہ، سنی شہری داعش کو کچلنے کیلئے آمادہ و تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لبنانی نشریاتی ادارہ جریدۃ العہد کیساتھ انٹرویو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں منظم دھاندلی سے آنے والی حکومت کے خلاف پوری قوم سیاسی جدوجہد کر رہی ہے، انشاء اللہ اس کے بہت جلد پاکستانی سیاست پر اثرات نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور داعش و پاکستانی کے اندر موجود مختلف دہشت گرد گروپس کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاکستانی فوج نے بہت کاری ضربیں لگائی ہیں اور ہم پاکستانی فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیاسی، معاشرتی و قومی کردار اور سیاسی جلسوں کو سراہتے ہوئے اسے امید بیداری و شعور کا نام دیا اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان، پاکستان مسلم لیک (ق) عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ہونے والے دھرنوں کا تذکرہ کیا۔ آخر میں ڈاکٹر شفقت شیرازی نے اپنے اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر 25 دسمبر كو كراجی اور پھر گلگت بلتستان سميت پورے ملک میں اپنی سياسی طاقت كا مظاہره کرے گی اور کرپٹ حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 424379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش