0
Tuesday 9 Dec 2014 07:36
رپورٹ کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکی سی آئی اے کے القاعدہ قیدیوں پر تشدد کے طریقے، رپورٹ آج جاری ہوگی

امریکی سی آئی اے کے القاعدہ قیدیوں پر تشدد کے طریقے، رپورٹ آج جاری ہوگی
اسلام ٹائمز۔ سی آئی اے کی جانب سے دوران تفتیش القاعدہ سے تعلق رکھنے والے قیدیوں پر تشدد کی رپورٹ آج جاری کی جائے گی۔ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے دنیا بھر میں امریکی تنصیبات اور شہریوں کے لئے خطرات بڑھ جائیں گے، امریکی سینیٹ کی کمیٹی نے اس خفیہ رپورٹ کو کل عوام کے سامنے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں سی آئی اے کے تفتیشی طریقوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے نے القاعدہ کے سیکڑوں قیدیوں سے، دوران تفتیش کس طرح تشدد کے ذریعے معلومات حاصل کیں۔ رپورٹ میں 2001ء سے 2009ء کے دوران پکڑے جانے والے القاعدہ کے 100 سے زیادہ ارکان پر کئے جانے والے تشدد کی تفصیلات بھی بیان کی گئی ہیں۔ تشدد کے ان طریقوں میں نیند سے محرومی، انتہائی مختصر جگہ میں قید اور واٹر بورڈنگ شامل ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق صدر اوباما نے تسلیم کیا ہے کہ ”ہم نے کچھ لوگوں کو ٹارچر کیا ہے۔ سی آئی اے کا موقف ہے کہ ان طریقوں کی بدولت ہی القاعدہ کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات مل سکیں، جس کی وجہ سے امریکہ اور اس کے شہریوں کی زندگیاں محفوظ ہوئیں۔ دوسری جانب وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں امریکی تنصیبات اور شہریوں کے لئے خطرات بڑھ جائیں گے، اسی بات کے پیش نظر امریکہ نے احتیاطی اقدامات کر لئے ہیں، اور امریکی سفارت خانوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 424423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش