0
Monday 1 Nov 2010 12:04

شمالی وزیرستان،امریکی ڈرون حملہ،5 افراد ہلاک،2 زخمی

شمالی وزیرستان،امریکی ڈرون حملہ،5 افراد ہلاک،2 زخمی
میر علی:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جاسوس طیارے نے میرعلی کے علاقے حیدر خیل پر صبح صادق کے وقت تین میزائل داغے۔ڈرون حملے میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔حملے میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں پر جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔
جنگ نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں تین جاسوس طیاروں نے ایک گھر پر حملہ کر دیا،جسکے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق تین جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میر علی کے علاقے حیدر خیل میں ایک گھر 4میزائل فائر کئے جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود 4 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کر دیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔حملے کے بعد بھی علاقے پر جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 42444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش