QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن میں آپریشن کلین اپ کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی

9 Dec 2014 15:44

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد شاہ محمود کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ساکھ بحال کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا اور اس حوالے سے نئے چیف الیکشن کمشنر پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن میں آپریشن کلین اپ کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کو تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، الیکشن کمیشن میں آپریشن کلین اپ کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں نئے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپنی شکایات چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ساکھ بحال کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا اور اس حوالے سے نئے چیف الیکشن کمشنر پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن میں آپریشن کلین اپ کی ضرورت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات میں مقناطیسی سیاہی کا معاملہ اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری نظر میں الیکشن کمیشن کے چار ممبران متنازعہ ہیں اور ان ممبران کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے چار مرتبہ موقف تبدیل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر این اے ایک سو بائیسں میں شفاف الیکشن ہوئے ہیں تو حکومت گھبراہٹ کا شکار کیوں ہے۔ پولنگ بیگز کو ٹریس کرنے میں ڈیڑھ ماہ لگ گیا۔


خبر کا کوڈ: 424470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424470/الیکشن-کمیشن-میں-آپریشن-کلین-اپ-کی-ضرورت-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org