0
Tuesday 9 Dec 2014 15:57

غداری کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے حکومت کو 2ہفتے کی مہلت مل گئی

غداری کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے حکومت کو 2ہفتے کی مہلت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لئے حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ عمل درآمد رپورٹ سات جنوری تک جمع کرائی جائے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس طاہرہ صفدر نے پراسیکیوٹر اکرم شیخ سے پوچھا کہ کیا آپ عدالتی فیصلے پر ایک ہفتے میں عمل کر سکتے ہیں یا نہیں، پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہاکہ عمل میں نے نہیں حکومت نے کرنا ہے۔ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لئے قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ عدالتی چھٹیاں بھی ہیں عمل درآمد میں دو ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔ اکرم شیخ نے کہاکہ پہلی دفعہ حکومت نے خصوصی عدالت تشکیل دی ہے یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ عدالتی حکم کو چیلنج کرتی ہے یا نہیں۔ اکرم شیخ نے عدالت سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لئے دو ہفتے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت آٹھ جنوری تک ملتوی کردی۔ خصوصی عدالت نے 21 نومبر کو حکم دیا تھا کہ غداری کیس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے نام بھی شامل کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 424472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش