0
Wednesday 10 Dec 2014 13:40

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کے خلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں یوم سوگ

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کے خلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں یوم سوگ
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی ہلاکت کے خلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں یوم سوگ منایا گیا۔ ملتان میں چوک کچہری پر وکلائ، پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، سول سوسائٹی، سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین کے قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد عامر ڈوگر، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ، طارق نعیم اللہ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رائو محمد عارف رضوی سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سانحہ فیصل آباد، وفاقی اور پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ فیصل آباد کے ملزمان رانا ثناء اللہ، چوہدری عابد شیر علی اور دیگر کو فوری گرفتار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 424511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش