QR CodeQR Code

فوج سیاست میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، علامہ طاہراشرفی

10 Dec 2014 13:38

اسلام ٹائمز: رحیم یارخان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیاستدان بھی ہوش کے ناخن لیں ملک میں انارکی کی فضاء پیدا نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف انتہائی دلیر اور محب وطن ہیں اور پاکستان کو ہر طرح سے پُرامن دیکھنے کی خواہش رکھنے والے فوجی آفیسر ہیں، جس کا ثبوت آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ انشاء اللہ یہ آپریشن فتحیاب ہوکر اختتام پذیر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار رحیم یارخان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کیا۔ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج قطعا سیاست میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتی اور ملک میں جمہوریت کو مظبوط سے مظبوط دیکھنا چاہتی ہے۔ تمام سیاستدانوں کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہییں اور ملک میں انارکی کی فضاء پیدا نہ کریں۔ طاہراشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام 30 دسمبر کو لاہور میں عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوگی جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں علماء شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 424525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424525/فوج-سیاست-میں-مداخلت-کا-کوئی-ارادہ-نہیں-رکھتی-علامہ-طاہراشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org