0
Tuesday 9 Dec 2014 19:38

ناصر شیرازی کا جہانگیر ترین سے رابطہ، 12 دسمبر شب اربعین کو کراچی کا احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست

ناصر شیرازی کا جہانگیر ترین سے رابطہ، 12 دسمبر شب اربعین کو کراچی کا احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کا پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین اور شاہ محمود قریشی سے رابطہ، 12 دسمبر کو شب اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں طے شدہ احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست کی۔ تفصیلات کے مطابق ناصر شیرازی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل آباد میں نواز لیگ کے گلو بٹ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کارکن کی تعزیت پیش کی اور کہا کہ نواز حکومت کے ظلم کے آگے پوری قوم سینہ سپر ہے اور اس حکومت کی سرنگونی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ ناصر شیرازی کا جہانگیر ترین سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امام حسین (ع) کی عزاداری ہر ظالم اور باطل قوت کے خلاف حق کی آواز ہے، یہ امام حسین کی عزاداری ہی ہے کہ جس نے حق اور باطل کے درمیان فرق کو آج تک قائم و دائم رکھا ہے لہٰذا چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر عزاداری امام حسین (ع) کے اجتماعات کے احترام کی خاطر پاکستان تحریک انصاف 12 دسمبر کو کراچی میں اپنے احتجاج کو مؤخر کرے۔
خبر کا کوڈ : 424531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش