QR CodeQR Code

12 دسمبر کو کراچی کے تمام طبقات تحریک انصاف کے پرُامن احتجاج میں شریک ہونگے، عارف علوی

9 Dec 2014 22:44

اسلام ٹائمز: مرکزی میڈیا سیل کراچی کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماء تحریک انصاف نے کہا کہ عوام کے خون سے بدتر جمہوریت نے ڈکٹیٹر کی یاد تازہ کردی، عمران خان کی سیاسی جدوجہد نے پوری قوم کو جگا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف مرکزی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں شریف برادران نے جس طرح ریاستی دہشتگردی کے ذریعے تحریک انصاف کے احتجاج کو دبانے کی کوشش کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، میاں برادران نے پولیس کی سرپرستی میں اپنے گلو بٹوں کے ذریعے تحریک انصاف کے کارکنان کو زخمی اور حق نواز کو شہید کیا۔ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن حق نواز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حقیقی جمہوریت کے حصول کے لیے جو جدوجہد شروع کی ہے اس نے پوری قوم کو جگا دیا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے مرکزی میڈیا سیل کراچی کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام شریف برداران کی لاٹھی گولی کی سرکار سے تنگ آچکے ہیں اس لیے چیئرمین عمران خان کی آواز پر کراچی سے لیکر خیبر تک لبیک کہہ کر سراپا احتجاج ہیں۔ ن لیگ نے اپنے غنڈوں کے ذریعے فیصل آباد شہر میں جو غنڈہ گردی کی وہ انتہائی قابل مذمت اور جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے، ن لیگ کی اس گھناؤنی سازش کے باوجود چیئرمین عمران خان نے فیصل آباد کی عوام کے درمیان پہنچ کر پارٹی کارکنان اور فیصل آباد کی عوام کو صبر کی تلقین کی۔ عوام کے خون سے تر جمہوریت نے ڈکٹیٹر کی یاد تازہ کردی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ 12 دسمبر کو کراچی شہر میں پرُامن احتجاج ہوگا اور اہلیان کراچی سمیت تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ رضاکارانہ طو رپر تحریک انصاف کے پرُامن احتجاج میں شریک ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 424581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424581/12-دسمبر-کو-کراچی-کے-تمام-طبقات-تحریک-انصاف-پر-امن-احتجاج-میں-شریک-ہونگے-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org