0
Tuesday 9 Dec 2014 23:59

حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات نہ ہوئے تو اکائیوں کو نقصان پہنچے گا، خورشید شاہ

حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات نہ ہوئے تو اکائیوں کو نقصان پہنچے گا، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات نہ ہوئے تو اکائیوں کو نقصان پہنچے گا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لئے کراچی کھلا ہے، جہاں چاہیں احتجاج کرسکتے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت میں خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت اپنے اور عمران خان اندھے گھوڑے پر سوار ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے ریاست کے خلاف لڑائی ہو رہی ہو، جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو ملک کی اکائیوں کو نقصان پہنچے گا، ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات اسحاق ڈار کو فون پر مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا تھا، انھوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی مگر ہم نے اسے جمہوریت کیلئے برداشت کیا، مسلم لیگ نون کی نااہلی سب کے سامنے ہے جس سے مسائل بڑھے ہیں۔

بعد ازاں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے بعد سارے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں عمران خان کی طرف سے پیش کردہ مطالبے پر ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب جمہوریت کمزور ہوتی ہے تو جمہوریت مخالف قوتیں مضبوط ہونے لگتی ہیں، مسلم لیگ نون کے پاس مسائل کے حل کیلئے کوئی ٹیم نہیں ہے، انہیں سمجھنا چاہئے کہ اگر حالات خراب ہو جائیں تو چیونٹی بھی شیر کو گرا دیا کرتی ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کی طرف سے مذاکرات کا فوری آغاز کیا جانا چاہئے کیونکہ ملک کا کافی نقصان ہو چکا ہے، اگر حکومت کی طرف سے مزید تاخیر کی گئی تو نقصان اب مزید زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر عمران خان کی طرف سے بھی بات چیت سے انکار کیا جاتا ہے تو ہم ان کی حمایت کرنا بند کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 424589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش