QR CodeQR Code

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دے دیا

10 Dec 2014 07:52

اسلام ٹائمز: مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے ڈائریکٹر فلپ لوتھر کی جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق موسم گرما میں 50 روزہ اسرائیل فلسطین جنگ کے دوران کثیر منزلہ عمارتوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی سخت ترین خلاف ورزی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ مغربی کنارے پر جارحانہ حملوں کے دوران عمارتوں کو تباہ کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔ تنظیم کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے ڈائریکٹر فلپ لوتھر کی جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق موسم گرما میں 50 روزہ اسرائیل فلسطین جنگ کے دوران کثیر منزلہ عمارتوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی سخت ترین خلاف ورزی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ہر قسم کی تحقیق کر لی، جنگ کے دوران ان کثیر منزلہ عمارتوں کو نشانہ بنانے کی کوئی فوجی وجہ بھی موجود نہیں، یہ سرا سر جنگی جرم تھا، زمینی حقائق اور اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری رپورٹ کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیلی حملے صرف اور صرف فلسطینیوں کو جنگ کی سزا کے طور پر کثرت سے ہلاک کرنے کی نیت سے تھے اس کے علاوہ ان کی کوئی وجہ نہیں، جنگی جرائم کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیق کر کے ان کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 424619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424619/ایمنسٹی-انٹرنیشنل-نے-اسرائیل-کو-جنگی-مجرم-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org