QR CodeQR Code

کرد فورس نے داعش کا ساتھ دے کر موصل کے ساتھ خیانت کی، نوری مالکی کا انکشاف

10 Dec 2014 08:00

اسلام ٹائمز: ترکی کی رائٹ ہابر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے کہا ہے کہ اب الحمد للہ داعش کے مقابلے میں متحدہ فکر تشکیل پا گئی ہے اور عراقی فوج داعش کا مقابلہ کرنے کی آمادگی رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے سابقہ وزیر اعظم نوری مالکی نے اپنے ایک خطاب میں ایسی اہم دستاویزات کی طرف اشارہ کیا ہے جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کرد فورس نے دھشتگرد گروہ داعش کا ساتھ دیا، جس کی وجہ سے موصل پر قبضہ کیا گیا۔
عراق کے نائب صدر نے کرد فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ایسی اسناد موجود ہیں جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ عراقی فوج کو داعش کا مقابلہ کرنے سے منع کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ داعش نے شیعوں کے ساتھ جنگ کرنے کی غرض سے اس شہر پر حملہ کی اچونکہ کرد فورس نے عراقی فورسز کو داعش کے مقابلے میں مقاومت اختیار کرنے سے منع کر دیا۔ نوری مالکی نے کہا کہ کردوں کا یہ کہنا تھا کہ یہ جنگ ایسی جنگ نہیں ہے جس کا ہم سے کوئی ربط ہو، یہ ایسی جنگ ہے جس میں ہمیں دخالت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یہ وہ چیز ہے جو اس بات کا باعث بنی کہ ۳۵ سے ۴۰ فیصد عراقی فوج یا داعش کے ساتھ ہو گئی یا خاموشی اختیار کر لی۔ ترکی کی رائٹ ہابر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے آخر میں کہا کہ اب الحمد للہ داعش کے مقابلے میں متحدہ فکر تشکیل پا گئی ہے اور عراقی فوج داعش کا مقابلہ کرنے کی آمادگی رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 424620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424620/فورس-نے-داعش-کا-ساتھ-دے-کر-موصل-کے-خیانت-کی-نوری-مالکی-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org