0
Wednesday 10 Dec 2014 12:56

ایران کے وزیر خزانہ ڈاکٹر علی طیب نیا لاہور پہنچ گئے، مزاراقبال پر حاضری

ایران کے وزیر خزانہ ڈاکٹر علی طیب نیا لاہور پہنچ گئے، مزاراقبال پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خزانہ ڈاکٹر علی طیب نیا لاہور پہنچ گئے, جنہوں نےمزار اقبال پر حاضری دی۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی، مولانا عبدالخبیر آزاد اور محکمہ آثار قدیمہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایرانی وزیر خزانہ ڈاکٹر علی طیب نیا نےمزار اقبال پر رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ مزار اقبال پر حاضری کے بعد ڈاکٹر علی طیب نیا نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے انہیں بادشاہی مسجد کے مختلف حصوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان اور ایران کی بے مثال دوستی میں کوئی بھی دراڑ نہیں ڈال سکتا۔ شاعر مشرق کے حوالے سے ڈاکٹر علی طیب نیا نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری سے مسلم امہ کو بیداری کا پیغام ملتا ہے، ہمیں اقبال کی شاعری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے اور نوجوان نسل کے لئے اقبال شناسی کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 424671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش