0
Wednesday 10 Dec 2014 13:27
تہران اور اسلام آباد باہمی مشاورت اور تعاون سے خطے کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں

آصف زرداری کی ایرانی صدر روحانی سے ملاقات، علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال

ایران اور پاکستان کے مشترکہ تعاون میں خطے کا فائدہ ہے
آصف زرداری کی ایرانی صدر روحانی سے ملاقات، علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد باہمی مشاورت اور تعاون سے خطے کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں، ایران اور پاکستان کے مشترکہ تعاون میں خطے کا فائدہ ہے۔ ان خيالات كا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے پاكستان كے سابق صدر آصف علی زرداری كے ساتھ ايک ملاقات كے دوران كيا۔ يہ ملاقات ایرانی دارالحكومت تہران ميں تشدد اور انتہاء پسندی كے خلاف عالمی كانفرنس كے دوران ہوئی۔ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے كہا كہ اسلامی جمہوريہ ايران پاكستان كے ساتھ مختلف شعبوں ميں قريبی تعلقات كا خواہاں ہے، پاكستان سب سے زيادہ دہشتگردی اور انتہا پسندی كا نشانہ بنا ہوا ہے، اس لئے اسے چاہیئے کہ تشدد اور انتہاء پسندی كے خلاف پُرعزم اور مؤثر اقدامات كرے۔ دوطرفہ ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے پاكستانی سابق صدر آصف علی زرداری نے كہا كہ تہران، اسلام آباد كے تعاون سے خطے ميں امن اور استحكام آئے گا۔ آصف علی زرداری نے مزيد كہا كہ گزشتہ سالوں ميں پاكستان نے جمہوريت كے فروغ كے لئے بہت كاوشيں كی ہيں۔ انہوں نے ايرانی صدر حسن روحانی كے تشدد اور انتہاء پسندی سے پاک دنيا كے نظريہ كو سراہتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ دنيا كو اس نظريہ كا اصل مفہوم جاننے كی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 424685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش