QR CodeQR Code

کراچی، امام حسین (ع) کے چہلم پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

10 Dec 2014 16:20

اسلام ٹائمز: پاکستان رینجرز (سندھ) کے ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل بلال اکبر نے کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلوس کے راستوں پر واقع تمام بلند عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے نشانچی تعینات کئے جائیں گے۔ مختلف مقامات پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔ چہلم کے جلوس کی سخت نگرانی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر امام حسین (ع) کے چہلم کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، رینجرز اور پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ شہر کے حساس علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی عارضی چوکیاں قائم کی جائیں گی جن میں رینجرز اور پولیس اہلکار چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دیں گے۔ گزشتہ روز پاکستان رینجرز (سندھ) کے ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل بلال اکبر نے کی۔ اجلاس میں امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رینجرز، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی جی آئی بی، ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ، سی آئی اے اور ٹریفک، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کراچی اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلوس کے راستوں پر واقع تمام بلند عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے نشانچی تعینات کئے جائیں گے۔ مختلف مقامات پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔ چہلم کے جلوس کی سخت نگرانی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 424721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424721/کراچی-امام-حسین-ع-کے-چہلم-پر-سیکیورٹی-انتظامات-کو-حتمی-شکل-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org