0
Wednesday 10 Dec 2014 16:36

متحدہ عرب امارات میں القاعدہ سے تعلقات کے الزام میں 11 افراد کو 3 ، 3 سال قید کی سزا

متحدہ عرب امارات میں القاعدہ سے تعلقات کے الزام میں 11 افراد کو 3 ، 3 سال قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی ایک سکیورٹی عدالت نے عالمی دہشتگرد تنظیم القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ النصرہ محاذ اور شام میں برسرپیکار باغی گروپ احرارالشام سے تعلق کے الزام میں گیارہ افراد کو قصور وار قرار دے کر تین سال سے عمر قید تک جیل کی سزائیں سنائی ہیں اور ان پر بھاری جرمانہ عاید کیا ہے، ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ابوظہبی میں وفاقی عدالت عظمیٰ میں قائم اسٹیٹ سکیورٹی عدالت نے ان گیارہ مدعا علیہان کو مختلف الزامات میں قصور وار قرار دیا ہے۔ ان پر النصرۃ محاذ اور احرارالشام کی یو ای اے میں شاخیں قائم کرنے اور ان میں شمولیت اور بیرون ملک دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے چندہ جمع کرنے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، عدالت میں 4 مدعا علیہان کیخلاف ان کی عدم موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا ہے اور انھیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے یہ چاروں اماراتی شہری ہیں اور ان کے نام حمدان حسن مراد عیسیٰ، اسماعیل علی محمد حسن، عبداللہ حسن محمد آل بلوشی اور عبدالحکیم نوران ناصر غلام ہیں عدالت نے سات دوسرے ملزموں کو قصور وار قرار دے کر تین سے پندرہ سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 424730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش