0
Wednesday 10 Dec 2014 16:51

داعش کیخلاف جنگ عراق کو ہی لڑنی ہے، ہم صرف مدد کریں گے، چک ہیگل

داعش کیخلاف جنگ عراق کو ہی لڑنی ہے، ہم صرف مدد کریں گے، چک ہیگل
اسلام ٹائمز۔ برطرف امریکی وزیر دفاع چک ہیگل عراق کے غیر اعلانیہ دورے پر ہیں ایسے میں داعش کے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی غرض سے عراق کے وزیر اعظم نے امریکہ سے مزید فضائی کارروائیاں کرنے کی درخواست کی ہے، ہیگل کیساتھ ملاقات کے آغاز ہی پر وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ امریکی قیادت والے اتحاد کی فضائی کارروائیوں میں تیزی لانے اور بھاری اسلحے کی اضافی مدد سے زمین پر تعنات عراقی فوجیوں کی پیش قدمی کو بڑھاوا ملے گا، جو اِس سخت گیر گروہ کے خلاف نبرد آزما ہیں، ہیگل کے موجودہ دورے سے چار ماہ قبل امریکہ نے عراق میں دولت اسلامیہ کیخلاف فضائی مہم کا آغاز کیا تھا بعدازاں فضائی کارروائی ہمسایہ شام کے دوسرے محاذ کی طرف پھیل گئی، بغداد آمد پر ہیگل نے امریکی اور آسٹریلیائی فوجوں کے ایک گروپ کو بتایا کہ بالآخر اس بات کا انحصار عراق پر ہوگا کہ وہ اپنا دفاع اور اپنی مدد کیسے کرتا ہے، جیسا کہ افغانستان کا معاملہ ہے، یہ ان کا اپنا ملک ہے، انھیں آگے بڑھنا ہوگا، وہی لوگ ہیں جنھیں حاصل ہونے والے نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی پڑے گی، ہم مدد دے سکتے ہیں، تربیت فراہم کر سکتے ہیں، اعانت دے سکتے ہیں، ہم مشورہ دے سکتے ہیں اور ہم یہ سب کر رہے ہیں اور ہم ان کی حمایت جاری رکھیں گے لیکن ایسی حکومت جس میں تمام طبقوں کی نمائندگی ہو کو یقینی بنانا ہوگا اور اعتماد کی بحالی ان کے مستقبل کے لیے لازمی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 424735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش