QR CodeQR Code

لاشوں کی سیاست پاکستان میں ایک اور مارشل لاء کی راہ ہموار کر دے گی، فریقین ہوش کے ناخن لیں، وسیم اختر

11 Dec 2014 22:26

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ معاملات کو مزید الجھانے کی بجائے بہتر طریقے سے سلجھایا جائے بصورت تیسری قوت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، پاکستان مزید کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد واقعے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں اور دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث افراد کو چاہے کسی بھی جماعت سے وابستہ ہوں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاسی اثر و رسوخ کے بغیر کام کریں اور امن و امان کی ناعاقبت اندیش فیصلوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو قابو میں لائیں۔ منصورہ سے جاری بیان کے مطابق جماعت اسلامی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں افراتفری، انارکی او انتشار کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ لاشوں کی سیاست پاکستان میں ایک اور مارشل لاء کی راہ ہموار کر دے گی۔ فریقین ہوش کے ناخن لیں اور پر امن راستہ اختیار کریں۔ معاملات کو مزید الجھانے کی بجائے بہتر طریقے سے سلجھایا جائے بصورت تیسری قوت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان مزید کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔


خبر کا کوڈ: 424794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424794/لاشوں-کی-سیاست-پاکستان-میں-ایک-اور-مارشل-لاء-راہ-ہموار-کر-دے-گی-فریقین-ہوش-کے-ناخن-لیں-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org