QR CodeQR Code

پاکستان اور روس کے درمیان تعاون بھارت سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے، ولادیمر پوٹن

10 Dec 2014 15:40

اسلام ٹائمز: اپنے ایک انٹرویو میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور بھارت قابل اعتماد دوست ہیں اور کئی دہائیوں سے فوجی و فنی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو انسداد دہشتگردی اور منشیات اسمگلنگ کیخلاف آپریشنز کو موثر بنانے کیلئے پاکستان کیساتھ روس کے ممکنہ تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعاون بھارت سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ روسی صدر نے یہ بات بھارت کے دورے پر روانگی سے قبل بھارتی سرکاری نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہی۔ ایک سوال پر صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور بھارت قابل اعتماد دوست ہیں اور کئی دہائیوں سے فوجی و فنی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو انسداد دہشتگردی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف آپریشنز کو موثر بنانے کے لئے پاکستان کے ساتھ روس کے ممکنہ تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ ان کے خیال میں پاک روس تعاون سے بھارت سمیت پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 424812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/424812/پاکستان-اور-روس-کے-درمیان-تعاون-بھارت-سمیت-پورے-خطے-مفاد-میں-ہے-ولادیمر-پوٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org