0
Thursday 11 Dec 2014 15:23

ووٹوں کی تصدیق اور دوبارہ گنتی سے متعلق حکومتی جواب سپریم کور ٹ میں جمع

ووٹوں کی تصدیق اور دوبارہ گنتی سے متعلق حکومتی جواب سپریم کور ٹ میں جمع
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی طرف سے چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق اور دوبارہ گنتی سے متعلق جواب سپریم کور ٹ میں جمع کرا دیا گیا، جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے بغیر شواہد ابہام پر درخواستیں جمع کرائیں عدالت انہیں خارج کر دے۔ اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے وزارت قانون کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا کیا گیا، جواب میں موف اختیار کیا گیا کہ آرٹیکل 225 کے تحت دھاندلی سے متعلق درخواست سننے کا اختیار الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے، این اے ایک سو بائیس، ایک سو پچیس، ایک سو دس اور این اے ایک سو چون سے متعلق درخواستیں الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے کوئی شواہد پیش نہیں کئے گئے۔ جواب میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کر دے۔
خبر کا کوڈ : 424972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش