0
Thursday 11 Dec 2014 21:30

نسل پرستی کیخلاف احتجاج برطانیہ تک پھیل گیا، سیاہ فام امریکی کے قتل کیخلاف لندن میں احتجاجی مظاہرے

نسل پرستی کیخلاف احتجاج برطانیہ تک پھیل گیا، سیاہ فام امریکی کے قتل کیخلاف لندن میں احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف جاری احتجاج برطانیہ کے متعدد علاقوں میں پھیل گیا ہے۔ لندن میں ایک ایسے ہی مظاہرے کے شرکاء کی طرف سے سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے بعد 76 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، تاہم تشدد اور مجرمانہ سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرے کے شرکاء نے امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان اور 40سالہ شخص کی حمایت میں نعرے لگائے۔
خبر کا کوڈ : 425051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش