0
Thursday 11 Dec 2014 22:52

پشاور، 2 تاجروں کے قتل کیخلاف تاجر برادری کا بھرپور احتجاج

پشاور، 2 تاجروں کے قتل کیخلاف تاجر برادری کا بھرپور احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دو تاجروں کے قتل کےخلاف نیو سبزی منڈی میں ہڑتال کی گئی، تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی کے تاجروں اور آڑھتیوں کے تحفظ کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ پشاور کے علاقہ فردوس بازار کے قریب ایک روز قبل سبزی کے دو تاجروں کو راہزنی کی واردات کے دوران قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کے خلاف نیو سبزی منڈی پشاور میں سبزی کے تاجروں نے مکمل ہڑتال کی اور تیسرے روز بھی سبزی منڈی میں کوئی کاروبار نہیں ہوا۔ تاجروں نے احتجاجی جلوس نکالا اور انقلاب روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ احتجاجی جلسہ سے خطاب میں تاجر رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور نیو سبزی منڈی میں بینک کی شاخ کھولی جائے۔
خبر کا کوڈ : 425068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش