0
Friday 12 Dec 2014 00:38

سی آئی ڈی کا کراچی سے القاعدہ کے مقامی امیر سمیت 5 دہشتگردوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

سی آئی ڈی کا کراچی سے القاعدہ کے مقامی امیر سمیت 5 دہشتگردوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی آئی ڈی پولیس نے پرانا حاجی کیمپ سے القاعدہ کے مقامی امیر سمیت 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انچارج سی آئی ڈی علی رضا کا کہنا تھا کہ پرانا حاجی کیمپ لکڑی گلی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں القاعدہ کا نیٹ ورک چلانے والے خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج سی آئی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں القاعدہ کا مقامی امیر اسد خان سمیت شاہد عثمان، فواد خان، شاہد انصاری اور عثمان شامل ہیں جب کہ ان کے قبضے سے 10 کلو دھماکا خیز مواد سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 425101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش