0
Friday 12 Dec 2014 00:57

کراچی میں 2 روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی میں 2 روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 2 روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 12 اور 13 دسمبر کو کراچی سمیت صوبے بھر میں لگائی گئی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے، صوبائی حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے، جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی شہر میں امن و امان کی ناقص صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں توسیع کئے جانے کا بھی امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 425106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش