QR CodeQR Code

اسلام آباد میں چہلم سید الشھدا (ع) کا جلوس آج برآمد ہو گا

12 Dec 2014 08:27

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 3000 پولیس اہلکار جن میں کمانڈوز اور لیڈی پولیس کمانڈوز اور رینجرز کے اہلکار جلوس کی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ جبکہ چھتوں پر سنائپرز سی سی ٹی وی سے ماتمی جلوس کی ریکارڈنگ جبکہ ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں چہلم شہدائے کربلا کا جلوس آج برآمد ہو گا، ایک دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، جی سکس سیکٹر کو کنٹینر لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، چہلم کا جلوس بعد نماز جمعہ امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے برآمد ہوگا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 3000 پولیس اہلکار جن میں کمانڈوز اور لیڈی پولیس کمانڈوز اور رینجرز کے اہلکار جلوس کی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ جبکہ چھتوں پر سنائپرز سی سی ٹی وی سے ماتمی جلوس کی ریکارڈنگ جبکہ ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی کی جائے گی۔ جلوس کے راستے میں گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ جلوس کی حفاظت کے لئے 250 قناتیں، 12 واک تھرو گیٹس، 160 بیرئر لگائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 425124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425124/اسلام-ا-باد-میں-چہلم-سید-الشھدا-ع-کا-جلوس-ا-ج-برا-مد-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org