0
Friday 12 Dec 2014 10:04

راولپنڈی میں چہلم شہدائے کربلا کے جلوس کے لئے ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی میں چہلم شہدائے کربلا کے جلوس کے لئے ٹریفک پلان جاری
اسلام ٹائمز۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کل بروز ہفتہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ماتمی جلوسوں کو ٹریفک کے حوالے سے مکمل اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کل بروز ہفتہ چہلم سید الشھداء امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ماتمی جلوسوں کو ٹریفک کے حوالے سے سیکیورٹی پلان فراہم کر دیا ہے۔ جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے نذدیک کسی بھی قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی۔ کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا، اور اس روٹ کی ٹریفک مری روڈ استعمال کرے گی۔ اسی طرح کالج روڈ کی طرف بھی ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا، جبکہ ماتمی جلوس کے نیا محلہ پہنچنے پر کالج چوک سے فوارہ چوک کی طرف ہر طرح کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک کے حوالے سے ماتمی جلوسوں کو مکمل فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 425134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش