0
Friday 12 Dec 2014 12:38

داعش القاعدہ کی فرنچائز ہے، رحمان ملک

داعش القاعدہ کی فرنچائز ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کو شدت پسند تنظیم داعش کا ہیڈ کوارٹر قرار دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رحمان ملک نے شدت پسند تنظیم داعش کو القاعدہ کی فرنچائز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کو جنوبی پنجاب سے چلایا جا رہا ہے اور گوجرانوالہ اس کا حب ہے جبکہ اس کی موجودگی پورے پاکستان میں ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شدت پسند تنظیم تیزی سے پاکستان میں پھیل رہی ہے اور اس کے خاتمے کے لئے ٹاسک فورس کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے کراچی میں پُرامن احتجاج کی اپیل بھی کی۔ رحمان ملک نے حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے فیصلے کو بھی سراہا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن بن جاتا تو بات یہاں تک نہ پہنچتی۔ انہوں نے کہا کہ اتوار یا پیر کو سیاسی جرگہ دوبارہ بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرے گا۔ دوسری جانب مبصرین نے داعش کے لال مسجد والوں کے ساتھ تعلق اور ویڈیو لنک کے قیام پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جیسے شہر میں لال مسجد جیسے مقامات ملک کے لئے سکیورٹی رسک ہیں، ان کے خلاف حکومت کو بلا امتیاز کارروائی کرنی چاہیے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرگرم تمام شدت پسندوں کی سرپرستی لال مسجد سے ہی کی جاتی ہے، جنوبی پنجاب میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی لال مسجد کی زیر سرپرستی چل رہے ہیں جن سے حکومت مسلسل چشم پوشی کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 425149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش