QR CodeQR Code

اسرائیل قبلہ اول کی قیمت پر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، مفتی اعظم فلسطین

12 Dec 2014 18:44

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں مفتی اعظم فلسطین نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر یلغار، مقدس مقام کے حوالے سے اشتعال انگیز بیانات اور تقاریر اور ایئے روز یہودی ایباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول میں داخلے کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری صہیونی حکومت پرعائد ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین اور دیار مقدسہ کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ اسرائیل کی تمام سیاسی جماعتیں مسلمانوں کے قبلہ اول کی قیمت اپنی اپنی انتخابی مہم چمکانے اور یہودی انتہا پسندوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، اپنے ایک بیان میں مفتی اعظم فلسطین نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل میں انتخابی مہم جاری ہے اس دوران یہودی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مسجد اقصی اور فلسطین میں مسلمانوں کے دیگر مقدس مقامات کے حوالے سے نہایت نازیبا اور اشتعال انگیز زبان استعمال کی جا رہی ہے اس کا مقصد صرف انتہا پسند یہودی ایباد کاروں کا زیادہ سے زیادہ ووٹ کا حصول ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ پر یلغار، مقدس مقام کے حوالے سے اشتعال انگیز بیانات اور تقاریر اور ایئے روز یہودی ایباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول میں داخلے کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری صہیونی حکومت پر عائد ہوگی، مفتی اعظم فلسطین نے بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا کچھ وقت دفاع قبلہ اول کی خاطر مسجد اقصیٰ میں گذارنے کی کوشش کریں تاکہ ناپاک صہیونیوں کو مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام پر دست درازی کا موقع نہ مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 425214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425214/اسرائیل-قبلہ-اول-کی-قیمت-پر-سیاسی-مقاصد-حاصل-کرنا-چاہتا-ہے-مفتی-اعظم-فلسطین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org